Urdu Sample Question Paper Class 12 Term-1 2021-22

Hey guys welcome to Darkrown.com👑
Iss post me aap dekhoge👁️👁️ CBSE ki class 12th ki subject 🌜Urdu (elective)⭐ ka sample paper📃 term-1 2021-2022 hindi medium🇮🇳 ke students👩‍🎓👨‍🎓 ke liye.

Subject Urdu (Elective) Question Paper

Code: 003
Class: 12th
Time: 90 minutes
Marks: 40
General Instructions:

  • The question Paper contains 3 Sections.
  • Section A contains 12 questions, Attempt any 10 questions.
  • Section B contains 13 questions, Attempt any 10 questions.
  • Section C contains 25 questions, Attempt any 20 question.
  • There is no negative marking.

SECTION-A
READING AND COMPREHENSION

حصہ الف

درج ذیل غیر درسی اقتباس کو غور سے پڑھیے اور اس کے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے متبادل جوابات میں سے درست جواب لکھیے۔

” سائنس والوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں کمالات کر دکھائے ہیں۔ آج کی زندگی کی تمام سہولیات اور تمام عیش و آرام سائینس اور سائینس دانوں کی وجہ سے انسانوں کو حاصل ہے مثلاً دو سو سال پہلے ایک شخص نے چائے بناتے ہوئے دیکھا کہ گرم پانی سے بھاپ اٹھ رہی ہے تو اس کے ذہن میں خیال آیا کہ بھاپ میں بہت طاقت ہے لہٰذا اس سوچ کا یہ نتیجہ ہوا کہ اسٹیم سے چلنے والا انجن وجود میں آ گیا جس سے دنوں کے سفر کوگھنٹوں میں سمیٹ کر رکھ دیا۔ جب پہلی بار بھاپ سے چلنے والا انجن رات کے وقت ایک گاؤں کے قریب سے گزرا تو اس انجن سے دھواں اور چنگاریوں کو نکلتے ہوئے دیکھا تو سوچا کہ کوئی بھوت آ گیا ہے جو دھواں چھوڑ رہاہے۔”

سوال 1: سائینس دانوں نے زندگی کے کس شعبہ میں کمالات کر دکھائے ہیں؟

(a) زندگی کے ہر شعبہ میں
(b) صرف تکنیک کے شعبہ میں
(c) صرف سماجی اور معاشی شعبہ میں
(d) کسی شعبہ میں نہیں

جواب: (a) زندگی کے ہر شعبہ میں

سوال 2: دنوں کے سفر کو ….. سمیٹ کر رکھ دیا؟

(a) گھنٹوں میں
(b) مہینوں میں
(c) سالوں میں
(d) بہت دنوں میں

جواب: (a) گھنٹوں میں

سوال 3: انجن سے دھواں اور چنگاریاں نکلتے وقت کیا سمجھا گیا؟

(a) لوگوں کو سکون مل گیا
(b) لوگوں نے سمجھا کہ بھوت آ گیا
(c) سامان جل گیا
(d) جگہ بدل گئی

جواب: (b) لوگوں نے سمجھا کہ بھوت آ گیا

سوال 4: آج کی زندگی کی تمام سہولیات اور عیش و آرام کس کے دم سے ہیں؟

(a) سماج کے دم سے
(b) سائینس کے دم سے
(c) سیاست کے دم سے
(d) معاشرے کے دم سے

جواب: (b) سائینس کے دم سے

سوال 5: اس اقتباس کا عنوان کیا ہے؟

(a) لوگوں کی ہنر مندی
(b) سائنس کے کمالات
(c) لوگوں کی ہوشیاری
(d) لوگوں کے کماالت

جواب: (b) سائنس کے کمالات

سوال 6: ذیل کے بند کتنے مصرعوں پر مستعمل ہے؟

ٹک حرس ہواکو چھوڑ میاں مت دیس بدیس پھرے مارا
قزاق اجل کا ٹوٹے ہے دن رات بجا کے نقارہ
کیا بدھیا ، بھینسا ، بیل ، شتر ، کیا گونی پلا سر بھارا
کیا ، گیہوں ، چاول ، موٹھ ، مٹر ، کیا آگ ، دھواں اور انگارہ
سب ٹھاٹ پڑا رہ جایئگا ، جب لاد چلے گا بنجارہ

(a) چار
(b) پانچ
(c) چھ
(d) سات

جواب: (b) پانچ

سوال 7: شاعر کس کو چھوڑنے کو کہا ہے؟

(a) لالچ
(b) کالج
(c) وراثت
(d) نفاست

جواب: (a) لالچ

سوال 8: شاعر کہاں کہاں مارے مارے پھرنے کو منا کر رہا ہے؟

(a) گنگا جمنا
(b) زمین
(c) دیس بدیس
(d) گھر گھر

جواب: (c) دیس بدیس

سوال 9: کیا ، گیہوں ، چاول ، موٹھ ، مٹر ، کیا آگ ، دھواں اور …..۔

(a) فوارہ
(b) ستارہ
(c) انگارہ
(d) پٹارہ

جواب: (c) انگارہ

سوال 10: آپ کے نصاب میں شامل غالب نے کس شخص کو خط لکھا؟

(a) ہری نارائن
(b) ہر گوپال تفتہ
(c) نصیر الدین نصیر
(d) ان میں سے کوئی نہیں

جواب: (b) ہر گوپال تفتہ

سوال 11: قزاق اجل کا دن رات کیا بجا کر لوٹ رہا ہے؟

(a) فوارہ
(b) نقارہ
(c) ستارہ
(d) پٹارہ

جواب: (b) نقارہ

سوال 12: بنجارا کسے کہتے ہیں؟

(a) جس کا گھر نہ ہو
(b) جس کا گھر ہو
(c) گھر میں ہمیشہ رہنے والا
(d) ان میں سے کچھ نہیں

جواب: (a) جس کا گھر نہ ہو

SECTION-B
GRAMMAR AND WRITING

حصہ ب

مندرجہ ذیل سوالات میں سے کوئی آٹھ سوالوں کے جواب لکھیے۔

سوال 13: احتشام حسین کہاں پیدا ہوئے؟

(a) اعظم گڑھ
(b) الہ آباد
(c) فیض آباد
(d) فیصل آباد

جواب: (b) الہ آباد

سوال 14: نصاب میں موجود سید احتشام حسین کے سبق کا کیا نام ہے؟

(a) خوجی
(b) رموضی
(c) خوجی ایک مطالعہ
(d) روایت سے بغاوت

جواب: (c) خوجی ایک مطالعہ

سوال 15: خوجی سے ہماری پہلی مالقات کہاں ہوتی ہے؟

(a) قید خانے میں
(b) مسافر خانے میں
(c) زنانہ خانے میں
(d) نواب صاحب کے تاریخی بٹیر صف شکن علی شاہ کے گم ہو جانے پر

جواب: (d) نواب صاحب کے تاریخی بٹیر صف شکن علی شاہ کے گم ہو جانے پر

سوال 16: جدید دور کی اہم نثری صنف کون سی ہے؟

(a) انشائیہ
(b) مختصر افسانہ
(c) مثنوی
(d) مرثیہ

جواب: (c) مثنوی

سوال 17: کس کہانی کو ایک ہی نششت میں پڑھا جا سکتا ہے؟

(a) ناول
(b) داستان
(c) افسانہ
(d) مثنوی

جواب: (c) افسانہ

سوال 18: قرۃالعین حیدر کہاں پیدا ہوئیں؟

(a) نواب گڑھ
(b) علی گڑھ
(c) لکھنؤ
(d) بنارس

جواب: (b) علی گڑھ

سوال 19: “موسم بہار کے پھولوں سے گھرا بے حد نظر فریب گیسٹ ہاؤس ہرے بھرے ٹیلے کی چوٹی پر دور سے نظر آ جاتا ہے” یہ جملہ کس کے افسانے سے لیا گیا ہے؟

(a) بلونت سنگھ
(b) اقبال مجید
(c) قرۃالعین حیدر
(d) پریم چند

جواب: (c) قرۃالعین حیدر

سوال 20: “صبح اٹھ کر انھوں نے اپنا سارا سامان باندھتے ہوئے سنگھار میز کی دراز کھولی تو اس کے اندر پیلے کاغز کے نیچے سے ایک لفافے کا کونا نظر آیا جس پر ان کا نام لکھا تھا” مندرجہ عبارت کس افسانے کی ہے؟

(a) لمحے
(b) فوٹو گرافر
(c) سکون کی نیند
(d) میں ، وہ

جواب: (b) فوٹو گرافر

Main har sawaal❓ ko ek ek karke solve📝 karta hoon aur add📎 karta rehta hoon.
Iss ka matlab agar aap agle⏩ questions❓dekhna chahte hain, toh aap iss website🌐 ko bookmark📑 kar sakte hain.
Aur tab tak aap baki ke question paper📃 ko bhi visit kar sakte hain.

Iske alawa agar aapko iss sample question paper me koi galti❌ nazar🔎 aati hai toh aap comment⌨️ karke zarur bataye.
Main jald se jald us galti ko sudharne✔️ ki koshish karunga.

Aur jab sare questions❓ solve ho jayenge to main urdu sample paper ki pdf ki link🔗 bhi daal dunga.

Ok toh fir milte hain next post me tab tak ke liye B-bye🙋‍♂️

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *